مس پرتگال کا تاج پہلی بار ایک ٹرانس جینڈر کے سر پر سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پرتگال میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کے سر پر مقابلہ حسن کا تاج سج گیا،28 سالہ فلائٹ اٹینڈنٹ مرینا مچیٹ کو بوربا میں اس اعزاز سے نوازا گیا ۔
مرینا مچیٹ نے ایوارڈ جیتنے سے قبل فائنل کی فہرست میں آنے پراپنی خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔
Miss Universe Portugal 2023 is the beautiful @marinamachetereis
— MissMiss (@MissMiss1546642) October 6, 2023
Marina joins Miss Netherlands Rikkie Valerie as the 2nd trans woman to compete at Miss Universe 2023 and 3rd overall since the MUO allowed trans women in 2012!
CONGRATULATIONS #missuniversee2023 #missportugal pic.twitter.com/RNlgImS5dc
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر لکھا کہ ’مس یونیورس پرتگال کے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرنے والی پہلی ٹرانس خاتون ہونے پر فخر ہے۔‘
انہوں نے اپنی کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتاتے ہوئے مزید کہا کہ سالوں تک میرے لیے اس میں حصہ لینا ممکن نہیں تھا، اور آج مجھے فائنلسٹ کے اس گروپ کا حصہ بننے پر فخر ہے’’۔
View this post on Instagram
اس سے قبل جولائی میں 22 سالہ ہالینڈ کی ریکی کول بھی مس نیدرلینڈز کا ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹرانس جینڈر خاتون بنی تھیں۔
مرینا مچیٹ اور کول، مستقبل میں اسپین کی 2018 میں مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹرانس جینڈر انجیلا پونس کی جگہ لیں گی۔