میاں محمودالرشید اور اعجاز چودھری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Oct 07, 2023 | 15:42:PM

(24 نیوز) لاہور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے کیس میں بغاوت کی دفعات شامل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت  نے میاں محمودالرشید اور اعجاز چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے 21 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے،تفتیشی افسر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
 یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤکیس, انسداد دہشت گردی عدالت سے اہم خبر آ گئی

مزیدخبریں