(ارشاد قریشی) ملک کی معاشی صورتحال دگرگوں کی کیفیت میں مبتلا ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافے نے غریب افراد کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، جس کی وجہ حکام اعلیٰ بجلی چوری کو بتاتے ہیں ، ایسے میں نگران حکومت نے ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے ، ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف مقدمات کا اندراج کرنے کیساتھ ساتھ جرمانے کی صورت میں ریکوری بھی کی جا رہی ہے ، راولپنڈی سے اہم خبر سامنے آئی ہے کہ سابق وزیر قانون راجہ بشارت کے بھانجے بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے ہیں ، دونوں افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مقدمہ ایس ڈی او سب ڈویژن دھمیال ہارون اکرم کی مدعیت میں درج کیا گیا ،دھمیال سب ڈویژن کی ٹیم نے میٹر سے بجلی چوری ہوتے پکڑ لی ،
میٹر راجہ معین سلطان،راجہ شاہد اقبال کے زیر استعمال ہے،دونوں ملزمان سابق وزیر قانون راجہ بشارت کے بھانجے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کا سری لنکا کو جیت کیلئے 429رنز کا ہدف