ٹرانسفرز پوسٹنگ کا معاملہ؛الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری بلوچستان طلب کرلیا

Oct 07, 2023 | 18:47:PM

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد اور ٹرانسفرز پوسٹنگ کے معاملے پر چیف سیکرٹری بلوچستان کو 10 اکتوبرکو طلب کر لیا ۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ ارسال کر دیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت کے قیام کے بعد سے انتظامی معاملات خصوصا ٹرانسفر پوسٹنگ کے معاملات کی جانب آپ کی توجہ دلاتے ہیں ،الیکشن ایکٹ کہتا ہے کہ نگراں حکومت سرکاری افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ خود سے نہیں کر سکتی،ٹرانسفر پوسٹنگ صرف الیکشن کمیشن کی رضا مندی سے ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان عمران خان کے حق میں بول پڑے؟

مزیدخبریں