صیہونی فوج کا میجر جنرل یرغمال ، اسرائیلی میڈیا نے حماس کے دعویٰ کی تصدیق کر دی

Oct 07, 2023 | 20:44:PM
صیہونی فوج کا میجر جنرل یرغمال ، اسرائیلی میڈیا نے حماس کے دعویٰ کی تصدیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )فلسطین کے علاقے غزہ کی مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجو اسرائیل پر حملوں کے دوران 50 اسرائیلی فوجی اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے۔

آج صبح حماس نے غزہ سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے کیے جس کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں سمیت 40 اسرائیلی ہلاک، 700 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل کئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے کئی اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنالیا ہے۔

 اور اب اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے جنگجو حملوں کے دوران 50 اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے۔دوسری جانب عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں اسرائیلی فوج کے میجر جنرل نمرود الونی کو بھی یرغمال بنا کر ساتھ گئے ہیں۔عرب میڈیا نے یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی بنیاد پر کیا ہے تاہم اسرائیلی فورسز کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے بری خبر آ گئی