(ویب ڈیسک)سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزرق لیگ چودھری سرور کے بیٹے انس سرور کی جماعت کی تاریخی کامیابی، چودھری سرور نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی کی فتح سے سکاٹش سیاست بنیادی طور پر بدل جائے گی۔
سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رودرگلن اور ہیملٹن کے ضمنی انتخاب میں سکاٹش لیبر پارٹی کا میدان مارنا ناقابل یقین ہے، چودھری انس سرور اور انکی سکاٹش لیبر پارٹی تاریخی کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے لیبر پارٹی کی فتح سے سکاٹش سیاست بنیادی طور پر بدل جائے گی اور سکاٹ لینڈ میں تقسیم کا خاتمہ ہو گا۔ چودھری سرور نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ انس اپنی محنت جاری رکھیں گے اور اپنی پارٹی کو شہرت کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے اچھی خبر؛ گھی کے بعد دال، چینی، چاول کی قیمتوں میں بڑی کمی