ملک کے ہر مسئلے کا حل الیکشن ہیں،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد علی میرانی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کے ہر مسئلے کا حل الیکشن ہیں، ہم چاہتے ہیں جلد الیکشن ہوجائیں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں، یہاں کے لوگوں نے سیلاب متاثرین کا ساتھ دیا اس کے ساتھ رہے اپنا گھر سکیم اچھا پیکیج ہے، ہم سب کو گھر دیں گے۔
جیکب آباد میں جکھرانی ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ سے بیس دن بعد نواز شریف وطن واپس آجائیں گے ہمارے ساتھ جو(ن) لیگ کے وزیر تھے پتہ نہیں وہ کہاں غائب ہوگئے ہیں ،سارا بوجھ شریف خاندان کو نہیں اٹھانا چاہئے ان لوگوں کو باہر نکلنا چاہئے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ خواجہ آصف کی جانب سے نواز شریف کیلئے پریس کانفرنس کی گئی اچھی بات ہے سب کو کام کرنا چاہیے بات کرنی چاہیے نواز شریف کے جو وزیر تھے ان کو اب تھوڑی محنت کرنی چاہئے لیکن نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی وہ تیاری نظر نہیں آرہی ،انہوں نے کہا کہ درست ہے کہ مہنگائی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، لیکن ایسے حالات میں کنٹینر پر احتجاج ملک کیلئے متحمل نہیں ہوسکتا ۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر خارجہ ہوتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کے ایشوز کو دنیا بھر میں اجاگر کیا، کوشش کی فلسطین کی عوام کی مدد کرسکیں، پاکستانی عوام فلسطین کے ساتھ ہیں،
ان کاکہناتھا کہ رپورٹ ہوتا ہے کہ جیکب آباد دنیا کا گرم شہر ہے، اس کی بہتری کیلئے نظام تبدیل کرنا ہوگا ،ایگریکلچر کو ترجیح دیں گے جیسے کسانوں کا بھلا ہو 2.5 ملین گھروں میں سولر سسٹم دئے جائیں گے ،پہلے جنہوں نے خواب بھی نہیں دیکھے اب وہ پکے گھروں میں رہیں گے ہم بہت جلدی میں ہیں کہ الیکشن ہوجائے تاکہ ہم عوام کی خدمت کر سکے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ جمہوری سیاستدان یہی کہیں گے کہ ہر برائی کا حل الیکشن ہے، پاکستان کے عوام کو موقع دیا جائے جلد موقع ملے گا بھی وہ ووٹ کا استعمال کرکے نمائندہ الیکٹ کریں، مولانا فضل الرحمن جو اے آر ڈی کا حصہ رہ چکا ہے، وہ الیکشن نہ ہونے کا بیان کیسے دے سکتا ہے ،خوشی کی بات ہے خواجہ آصف سامنے تو آیا، پندرہ دن سے کسی نے اس کو نہیں دیکھا ،نواز شریف آ رہے ہیں مگر خوش آمدید نواز شریف کی چاکنگ تو ہو، میں مطمئن نہیں ہوں مسلم لیگ ن والے اپنے علاقے میں ظاہر نہیں ہیں پیپلز پارٹی کا موقف رہا ہے کہ نواز شریف کو واپس آنا چاہئے، اب ہم مہنگائی کے خلاف احتجاج کیلئے ٹریکر افورڈ نہیں کر سکتے مہنگائی تاریخی سطح پر ہے، عوام پریشان ہیں میرے اپنے امیدوار ہے ہم نہ ہی پی ڈی ایم ہونگے نہ ہی پی ٹی آئی ہونگے، اپنی الیکشن لڑیں گے نو مئی کے ملوث لوگوں کا احتساب ہوا تو پی ٹی آئی سے اتحاد ہو سکتا ہے ورنہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کی مشکلات میں اضافہ، محمد خان بھٹی کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری