بلوچستان ؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دوران آپریشن دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں آلات اور دھماکہ خیز مواد برآمدہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری،پاکستان کی سکیورٹی فورسز امن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے اچھی خبر؛ گھی کے بعد دال، چینی، چاول کی قیمتوں میں بڑی کمی