(محسن الملک)پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ہم مشرق وسطیٰ میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی صورتحال کی انسانی قیمت پر تشویش ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کا اعادہ کرتا ہے،ساتھ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی کلید کے طور پر دو ریاستی حل کی مسلسل وکالت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ 1967سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ ریاست فلسطین قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو،ہم عالمی برادری سے شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے اچھی خبر؛ گھی کے بعد دال، چینی، چاول کی قیمتوں میں بڑی کمی