(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنمارانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں، مینار پاکستان پر قومی ریفرنڈم ہو گا، قوم نواز شریف کو لبیک کہے گئی، نواز شریف عوام کی امیدیں پر پورا اتریں گے ۔
فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عام آدمی کی زندگی مشکل ہے ،ہم میاں نواز شریف کی قیادت میں اس ملک کو خوشحال کریں گے، لیگی رہنما نے کہاکہ جب انڈیا نے ایٹمی دھماکے کئے تو پوری دنیا ہمیں روکنا چاہتی تھی ، ہمیں روکا جارہا تھا کل ایٹمی دھماکہ نہ کرے لیکن نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کئے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ 2013 میں 20 ،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی تب بھی کہا گیا کہ پاکستان بحران سے نہیں نکلے گا،میاں نواز شریف نے قوم کی اس امید پر اترے،میاں نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کی ،دوسری جماعت کا کونسا لیڈر ہے جس نے عوام کی امیدیں پوری کی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2018 میں ڈالر 105 روپے تھا اور پٹرول 65 روپے لیٹر ، ہماری جماعت کے خلاف سازشیں کی گئیں، نواز شریف کو نہیں ملک کو پیچھے کیا گیا ، جس شخص کو لایا گیا اس نے ملک کا بیڑہ غرق کیا ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے گئے،یہ لوگ ایک مہینہ گھر نہیں رہے اور گھروں میں آکر رو رہے ہیں ،میں نے قومی اسمبلی میں قران پاک پر ہاتھ رکھ کر گواہ بنا کر کہا تھا کہ اگر منشیات میرے پاس سے برآمد ہوں تو اللہ مجھے غرق کرے، اگر یہ جھوٹا ہے تو اللہ انکو غرق کرے اب یہ اللہ کے عذاب کو بھگت رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے اچھی خبر؛ گھی کے بعد دال، چینی، چاول کی قیمتوں میں بڑی کمی