امریکا کا اسرائیل کی حمایت اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے حملوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کا اعلان کردیا۔
آج صبح حماس نے غزہ سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے کئے جس میں صیہونی فوجیوں سمیت200 سے زائد اسرائیلی ہلاک، ایک ہزار سے زائد زخمی اور درجنوں یرغمال بنالئے گئے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطہ کیا اور کہا کہ امریکا اسرائیل کو تعاون کیلئے تمام مناسب ذرائع دینے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، امریکا اسرائیل مخالف کسی بھی دوسرے فریق کو صورتحال کا فائدہ اٹھانے پر خبردار کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے ہماری انتظامیہ کی حمایت مضبوط اور غیرمتزلزل ہے، اسرائیل کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم سے رابطے میں رہیں گے۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بیان جاری کیا اور کہا کہ امریکا اسرائیل کے پاس دفاع کےلئے ضروریات موجود ہونے پر کام کرے گا اور امریکی محکہ دفاع اسرائیلی دفاع کی ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنائےگا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی شہریوں کو تشدد اور دہشتگردی سے بچانے کےلئے اسرائیلی ضروریات پوری کرنے کیلئے کام کریں گے۔
ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں اور اب تک کئی ٹن بارود محصور غزہ پر گرا چکا ہے۔
حماس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوج کا میجر جنرل یرغمال ، اسرائیلی میڈیا نے حماس کے دعویٰ کی تصدیق کر دی