میانوالی :سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

Oct 07, 2024 | 09:23:AM

(24 نیوز)میانوالی میں سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، 7 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 8 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللّٰہ کا اسرائیلی ساحلی شہر حیفا پر حملہ، 10 افراد زخمی

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے 6 دستی بم، سیفٹی فیوز وائر ، 7 کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے، دہشتگرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

مزیدخبریں