علی امین کی واپسی،گرفتاری کا کہنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے: فیصل کریم کنڈی

پاکستان دشمن ایجنڈے کو پروموٹ کیا گیا، یہ چاہتے تھے کہ کے پی اور پنجاب کی پولیس آپس میں ٹکرائے: گورنر کےپی

Oct 07, 2024 | 09:47:AM

(24 نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسمبلی میں واپسی، ان کی گرفتاری کا الزام لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔وزیر اعلیٰ کی اچانک واپسی پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ لاشیں گریں اور سیاست کا موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگے تھے، اب بھی خود روپوش ہوئے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان دشمن ایجنڈے کو پروموٹ کیا، یہ چاہتے تھے کہ کے پی اور پنجاب کی پولیس آپس میں ٹکرائے۔

مزید پڑھیں: اسمبلی میں تقریر سے گنڈاپور نے اپنی کرسی پکی کی، ایمل ولی خان

دوسری طرف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں نہ صرف واپسی ہوئی بلکہ انہوں نے تقریر بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے تلاش نہ کر پانے پر اسلام آباد پولیس کی کارکردگی سب کے سامنےہے ۔انہوں نے تقریر میں یہ بھی کہا کہ ہماری پارٹی پر حملہ کرنے والے روز ایکسپوز ہو رہے ہیں۔ 

 انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان پورے پاکستان اور نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ختم کرنے کے لیے یہ سارے اکھٹے ہوئے اور ہماری پارٹی پر حملہ کیا۔

مزیدخبریں