(ویب ڈیسک)بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں اسٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ شرما میوزک ایلبم میں پرفارمنس اور اپنے بے فکر مزاج کے سبب پہچانی جاتی ہیں لیکن انکو شہرت کے آسمان پر پہنچانے میں بگ باس نے اہم کردار ادا کیا,حال ہی میں ماہرہ شرما نے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی جہاں وہ ایوارڈ پیش کرنے کیلئے مدعو تھیں۔
اس موقع پر ماہرہ شرما نے سفید و سلور گاؤن پہنا اور اپنے اس دلکش پرنسس لُک سے تقریب کی لائم لائٹ چراتی نظر آئیں لیکن ممکنہ طور پر انکو تقریب میں کسی کی نظر لگ گئی اور اسٹیج پر پہنچنے سے قبل ہی حادثے کا شکار ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ماہرہ شرما کا نام پکارا گیا جس کے بعد وہ آؤڈینس میں سے اٹھ کر اسٹیج کی جانب بڑھتی نظر آئیں اور چلتے ہوئے وہ اپنے گاؤن کو سنبھالتی بھی دکھیں لیکن جیسے ہی وہ اسٹیج کی سیڑھیوں پر چڑھنے لگیں تو انکے پیر گاؤن کے گھیر میں الجھے۔
اداکارہ نے سیڑھیوں پر رُک کر خود کو سنبھالنے کی کوشش کی اور اتنے میں اسٹیج پر موجودخاتون اور ایک مرد نے انکی جانب ہاتھ بڑھائے جن کو تھام کر وہ اوپر چڑھنے لگیں لیکن پھر بھی سیڑھیوں پر بُری طرح گر گئیں۔
ماہرہ خان کو گرتا دیکھ کر تمام لوگ ششدر رہ گئے جبکہ اداکار و گلوکار آپارشکتی کھرانا انکو ریسکیو کرنے دوڑے چلے آئے۔
ماہرہ خان نے کھڑے ہونے کے بعد اسٹیج پر آکر اس حادثے پر خود ہی مذاق کرتے ہوئے کہا کہ "لگتا ہے آج گرنے کا ایوارڈ تو مجھے ہی ملنا چاہئے۔"
اس پر شو کے میزبان نے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ جینیفر لارینس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "آسکر میں جینیفر لارینس بھی اسٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئی تھیں اور اہم بات یہ ہے کہ اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔"
سوشل میڈیا پر جہاں ماہرہ شرما کا گرنا توجہ کا مرکز بنا وہیں انکا اس مشکل صورتِ حال میں خود کو گریس کے ساتھ سنبھالنا قابلِ تعریف قرار دیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ ماہرہ شرما نے بگ باس کے سب سے زیادہ مشہور سیزن یعنی 13ویں سیزن میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کی تھی جہاں وہ پارس چھابڑا کے ساتھ خاص دوستی کر بیٹھیں لیکن شو میں اسے کبھی ریلیشن شپ کا نام نہیں دیا۔
دونوں بگ باس سے باہر آکر بھی چند سال ایک ساتھ رہے لیکن اب دونوں کی راہیں جدا ہوچکی ہیں۔