(24نیوز)ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار کا آغاز ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 12 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 40 پیسے ہو گئی،دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 49 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 81 پوائنٹس591 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
خیال رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 83 ہزار پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر بلند ترین سطں سے نیچے آ گیا تھا۔