شہر اقتدار میں آج تین بڑوں کی ملاقات کا امکان
ایوان صدر میں صدر آصف زرداری کی موجودگی میں نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہو سکتی ہے،ذرائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج ختم ہوتے ہی شہر اقتدار میں بڑی بیٹھک ہونے کا امکان،نوازشریف،مولانا فضل الرحمان آج صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں ملاقات کریں گے ۔
انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم غیر رسمی ملاقات آج متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں صدر آصف زرداری کی موجودگی میں نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہو سکتی ہے، پارلیمانی الجھاؤ کی ابتداء کے بعد تقریباً تین ماہ میں یہ ان دونوں سیاسی شخصیات کی پہلی ملاقات ہوگی ۔
ضرورپڑھیں:190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: تحریک انصاف کے وکیل کی درخواست پرسماعت ملتوی
ذرائع نے بتایا کہ رہنما فلسطین اور غزہ پر گول میز کے لیے جمع ہو رہے ہیں جس کی میزبانی صدر آصف علی زرداری کر رہے ہیں، امکان ہے کہ کانفرنس میں مختصر بات چیت کے لیے باہمی دلچسپی کے کچھ امور بھی سامنے آئیں۔