مرغی کے گوشت کے سرکاری نرخ جاری ، فی کلو کتنے کا ہوگیا ؟

Oct 07, 2024 | 11:56:AM

ّ(ویب ڈیسک)لاہور میں مرغی اور انڈوں کے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے، مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو ہو گیا۔

لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت 291 روپے کی سطح پر برقرار ہے، دوسری جانب راولپنڈی کے مختلف مقامات پر سرکاری نرخوں کی بجائے من مانے ریٹ وصول کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں کمی

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مختلف نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے، اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کے گوشت کے فی کلو نرخ 810 روپے کلو تھے۔

مزیدخبریں