سری لنکا نے ہیڈ کوچ جے سوریا کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کر دیا 

Oct 07, 2024 | 12:11:PM

(24 نیوز)سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنتھ جے سوریا کی بطور ہیڈ کوچ تقرری کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی نے ٹیم کی اچھی پرفارمنس کی بنیاد پر جے سوریا کی تقرری کا فیصلہ کیا۔

 جے سوریا  سری لنکا کی ٹیم کے فل ٹائم ہیڈ کوچ  ہونگے۔

سری لنکن ٹیم نے بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی، ان سیریز میں جے سوریا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ تھے۔

 سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ جے سوریا کی یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2026ء تک تقرری کی گئی۔

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دونوں سابق لیفٹ آرم آل راؤنڈر کو ٹیم کا فل ٹائم کوچ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

مزیدخبریں