(جنید ریاض)سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کیلئے اچھی خبر،بےنظیر تعلیمی وظائف کی رقم بڑھا دی گئی۔
منصوبہ سے 60 لاکھ سے زائد طلباوطالبات مستفید ہونگے،سکول پڑھنے والے بچوں کے وظائف کی رقم جنوری 2025 میں جاری کی جائیگی،وظائف کی رقم نرسری تا 12ویں کلاس تک سکول پڑھنے والے بچوں کی والدہ کو ملے گی۔
والدین کووظائف کےحصول کیلئےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کی ہدایات جاری،پرائمری لیول میں 2500 گرلز اور بوائز کو 2ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
سیکنڈری لیول میں 3500 گرلز اوربوائز کو 3 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا،ہائر سیکنڈری لیول میں 4 ہزار گرلزاور بوائز کو 3500 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
پرائمری لیول مکمل کرنے پر 3 ہزار روپے کا اضافی وظیفہ بھی دیا جائےگا۔
طلباوطالبات کیلئے اچھی خبر، وظائف کی رقم بڑھا دی گئی
Oct 07, 2024 | 12:29:PM