اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما، وکلاء اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے،اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہو گا۔