ایل ڈی اے میں اصلاحات پر وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ

مریم نواز شریف کا ایل ڈی اے کی اچانک انسپکشن کا عندیہ خود ڈی جی ایل ڈی اے کو دیا، اقدامات پر عملدرآمد کا ٹاسک بااعتماد افسران کےسپرد

Oct 07, 2024 | 13:01:PM
 ایل ڈی اے میں اصلاحات پر وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے میں لائی گئی اصلاحات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلی نے ایل ڈی اے کی اچانک انسپکشن کا عندیہ خود ڈی جی ایل ڈی اے کو دیا،ڈی جی نے اقدامات پر عملدرآمد کرنے سمیت ون ونڈو سیل کی مانیٹرنگ کے لئے بااعتماد افسران کو ٹاسک سونپ دیا ۔
ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر آصف حسین کو ڈائریکٹر ونڈو کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی،ون ونڈو سیل پر آن لائن رہائشی نقشوں کی ایپلیکشن کو مزید فعال کرنے کا حکم دیا 
ون ونڈو سیل پر چالان کی درخواست پر ونڈو سے ہی چالان موصول کرنے کا میکنیزم بنانے  کی ہدایت کی ۔

ون ونڈو سیل پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو کی تعیناتی کا حکم بھی دے دیا گیا، اقدامات سے ایل ڈی اے ون ونڈو سے غیر ضروری ،سائلین کو تنگ کرنے والے اہلکاروں کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔وزیراعلی نے ایل ڈی اے میں لائی گئی اصلاحات پر خفیہ فیڈ بیک بھی لینا شروع کردیا ۔
وزیراعلی کو مختلف ذرائع سے ایل ڈی اے میں درپیش مسائل کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔