جلاؤ گھیراؤ اور دہشتگردی کے مقدمات میں سلمان اکرم راجہ کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کی 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
جج ارشد جاوید نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت نے دو لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں کے عوض تھانہ اسلام پورہ، تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ کے مقدمات میں ضمانت منظور کی۔
علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سلمان اکرم راجہ کی اسلام آباد میں درج دہشتگری کے مقدمے میں سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
یاد رہے کہ سلمان اکرم راجہ کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔