ڈالر انٹر بینک میں مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ڈالر نے اپنا زور دکھا دیا، کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز روپے کی درگت بنا ڈالی ۔
سٹیٹ بینک کے مطباق انٹربینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.52 روپے سے بڑھ کر 277.64 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے پہلے روز روپے پر دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔
اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو امریکی ڈالر3 پیسے کمی سے 279.69 روپے ، یورو 14 پیسے اضافے سے 305.53 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 58 پیسے سستا ہوکر 364.76 روپے ، یو اے ای درہم 5 پیسے بڑھ کر 76.08 روپے ،سعودی ریال 9 پیسے بڑھ کر 74.23 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے ،سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1478 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ،100 انڈیکس 1.77فیصد اضافے سے 85 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرزکی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی گئی ،مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم سطح 6.90 فیصد پر آنے پر سرمایہ کار سرگرم دیکھائی دیئے ، مہنگائی کی شرح کم ہونے سے شرح سود میں بڑی کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں ۔