آئی پی پیز کا 15 فیصد منافع کا بیان جھوٹا نکلا، حکومتی تحقیقات میں اہم انکشافات
2008 میں ایک آئی پی پیز نے ساڑھے 11ارب روپے سرمایہ کاری کی ،اب تک 210 ارب روپے منافع مل چکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)آئی پی پیزکےخلاف تحقیقات کیلئے قائم ٹاسک فورس نے متعدد آئی پی پیز کی غلط بیانی پکڑ لی ۔
ذرائع کے مطابق حکومت کو آئی پی پیز کے خلاف تحقیقات میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب ،ٹاسک فورس نےمتعدد آئی پی پیز کی غلط بیانی پکڑ لی،کئی آئی پی پیز کا منافع 20 گنا سے بڑھ چکا ہے، متعدد آئی پی پیز نے دوران تحقیقات منافع سے متعلق غلط بیانی کی ،کئی آئی پی پیز نے 15 فیصد منافع سے متعلق غلط بیانی کی، متعدد آئی پی پیز نےسرمایہ کاری کے نام پرحکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک آئی پی پی نے 2008 میں 11 ارب 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی، آئی پی پی کی سرمایہ کاری پر منافع 16 سال بعد 210 ارب روپے ہوگیا، آئی پی پیز نے تحقیقات کو عالمی ثالثی عدالت میں لےجانے کی دھمکی دی،آئی پی پیز کےخلاف تحقیقات کو یک طرفہ طور پر نہیں کیا گیا، آئی پی پیز نے حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔