(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آج کا دن اتحاد کی روشن مثال ہے،غزہ کی وادی فلسطینیوں کے خون سے سرخ ہوچکی ہے،غزہ میں خون ریزی بندکرانے کیلئے ہرممکن کوشش کرنا ہوگی،اسرائیل کا ظلم کبھی بھلایانہیں جائے گا۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائی گئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر تمام رہنماوں کا شکر گزار ہوں ، کانفرنس میں ملک بھر سے رہنماؤں نے شرکت کی ، ان کاکہناتھا کہ جب بھی ملک کو چیلنج کا سامنا ہوا، سیاسی اور مذہبی قیادت اکٹھی ہوئی ، آج کا دن اتحاد کی روشن مثال ہے، فلسطین کی آزاد ریاست کا قیام اور مقبوضہ بیت المقدس دارالحکومت ہوناچاہئے، آج کی قرارداد میں صرف فلسطین کی آزادریاست کے قیام کی بات ہونی چاہئے،غزہ کی وادی فلسطینیوں کے خون سے سرخ ہوچکی ہے، دنیا سے پوچھتا ہوں کیا مسلمانوں کاخون دیگرقوموں کے خون سے سستا ہے۔
انہوں نے کہاکہ غزہ میں خون ریزی بندکرانے کیلئے ہرممکن کوشش کرنا ہوگی،اسرائیل کا ظلم کبھی بھلایانہیں جائے گا، وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ اللہ کا شکرہے جنرل اسمبلی اجلاس میں نیتن یاہو سے ہاتھ نہیں ملانا پڑا،ہم نے بائیکاٹ کیا،جنگ بندی کیلئے شد و مد سے آواز اٹھانی چاہیے،آج کی قراردا دمیں آزاد فلسطین کے قیام اور القدس کو دارالخلافہ بنانے کی بات ہونی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ فلسطین میں بچے شہید ہو رہے ہیں شہروں کے شہر تباہ ہوچکے ہیں ، کشمیر میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں ، کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جاتی ہے ، ان کاکہناتھا کہ خونریزی بند کرانا ہمارا اولین فرض ہے ، نادرن آئرلینڈ ، سوڈان کی تقسیم جیسے مسائل پر عالمی طاقین کیسے سامنے آتی ہیں ،پوچھنا چاہتا ہوں کیا عالمی طاقتوں کو مسلمانوں کا خون نظر نہیں آتا ، کیا فلسطین میں مظالم عالمی طاقتوں کے کانوں میں نہیں گھونجتے ، فلسطین کیلئے آواز بلند کرنے کیلئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا ۔
وزیراعظم نے کہاکہ فلسطین پر ظلم اور زیادتی کے خلاف اقدامات کئے جائیں گے ، فلسطین کے حق میں آج متفقہ قرار داد منظور کی جائے گی ، پاکستان نے غزہ کیلئے ہرممکن امدادی سامان بھجوایا،امدادی سامان پہنچانے میں الخدمت فاؤنڈیشن کی کوششیں لائق تحسین ہیں،انہوں نے کہاکہ غزہ میں جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے، صدر آصف زرداری کے ساتھ مل بیٹھ کرغزہ کیلئے اقدام اٹھائیں گے،آج کی کانفرنس سے دنیا کو قومی یکجہتی کا پیغام گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:5 چھٹیوں کا اعلان