(حاشر احسن )انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ممبرپنجاب اسمبلی ملک لیاقت اور انورز یب کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی ملک لیاقت اور انور زیب کیخلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ ہے ، دونوں رہنماؤں کو انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کےسامنے پیش کیا گیا ،عدالت نے دونوں ممبران اسمبلی کو 7روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ،دونوں رہنماؤں کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔