وزیردفاع خواجہ آصف سےروسی فیڈریشن کے سفیر کی ملاقات،دفاعی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت

Oct 07, 2024 | 19:21:PM
وزیردفاع خواجہ آصف سےروسی فیڈریشن کے سفیر کی ملاقات،دفاعی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خوریف نے وزیر دفاع و دفاعی پیداوار  خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے پرعزم ہے،روس کے ساتھ دفاع، تجارت، توانائی اور عوامی رابطوں اور طویل المدتی اور کثیرالجہتی شراکت داری قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہیں جبکہ روسی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  غزہ میں خون ریزی بندکرانے کیلئے ہرممکن کوشش کرنا ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف