سردیوں کی آمد آمد،محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی 

Oct 07, 2024 | 19:38:PM

(روزینہ علی ) گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی نوید سنا دی ہے ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں ، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ،خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں جیسے کہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند،خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم ،وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان میں تیز ہواؤں کیساتھ شدید بارش کا امکان ہے ،اس دوران کو ہستان، مالاکنڈ ، سوات ، دیر اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

پنجاب کی بات کریں تو راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، نارووال، سیالکوٹ،منڈی بہاولدین ، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ شورکوٹ، فیصل آباد، میانوالی ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ،سرگودھا، لیہ، ملتان،تونسہ، بھکر ، ڈی جی خان اور گردوانوح میں چند مقامات پر جھکڑ/آندھی اور گرج چمک کےسا تھ بارش کا امکان  ہے ،اس دوران مری ، گلیات اور گردو نواح میں موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی تو قع  ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضداراور کوئٹہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ کی بات کریں تو  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے ،گلگت بلتستان اور  کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے ،اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے،آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سکھر،سکرنڈ، لسبیلہ ، خیرپور،میٹھی ، تربت اوردادو میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزیدخبریں