وکٹیں لینے کی پوری کوشش کی، گرم موسم نے کھلاڑیوں کو کافی چیلنج کیا: انگلش باؤلنگ کوچ

Oct 07, 2024 | 21:05:PM
وکٹیں لینے کی پوری کوشش کی، گرم موسم نے کھلاڑیوں کو کافی چیلنج کیا: انگلش باؤلنگ کوچ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ جیتن پٹیل کا کہنا ہے کہ ہمارے باؤلرز نے وکٹیں لینے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ملتان کے گرم موسم نے کھلاڑیوں کو کافی چیلنج کیا۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ جیتن پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے باؤلرز نے وکٹیں لینے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن ملتان کے گرم موسم نے کھلاڑیوں کو کافی چیلنج کیا، جیک لیچ ایک شاندار باؤلر ہیں، کرس نے بھی بہت اچھی باؤلنگ کی اور وکٹ حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

پٹیل نے مزید کہا کہ کرس ایک مہارت یافتہ باؤلر ہیں، لیکن ہمیں پچ کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں تھا، جس کے باعث ہمارے باؤلرز کو خاصی محنت کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریاں، انگلینڈ کیخلاف شاہینوں کا مضبوط آغاز

دوسری جانب پاکستان کے عبداللہ شفیق نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف 102 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنا نام ہنڈرڈز بورڈ پر درج کروا دیا۔

میچ کے اختتام پر پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں سٹیڈیم سے ہوٹل روانہ ہوئیں۔