اسلام آباد میں احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 14 ہو گئی

Oct 07, 2024 | 22:12:PM
اسلام آباد میں احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 14 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت بڑی مشکل میں پھنس گئی ، پولیس کی جانب سے درج مقدمات کی تعداد 14 ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود جلسہ اور توڑ پھوڑ کرنے پر  پی ٹی آئی قیادت  کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ، تمام مقدمات میں بانی پی ٹی آئی  عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام شامل ہیں ، اعلیٰ حکام  کے حکم پر سیل کئی گئی ایف آئی آرز کی کاپی 24 نیوز  نے حاصل کر لی ہے ،تھانہ کوہسار میں 3، تھانہ سکریٹریٹ،رمنا،نون،آبپارہ میں ایک ایک مقدمہ درج ہے ،تھانہ سنبل، کراچی کمپنی، گولڑہ2، آئی نائن اور ترنول 2 میں بھی مقدمے درج ہیں، اسلام آباد کے تھانوں میں درج تمام مقدمات سنگین دفعات کے تحت درج کئے گئے،دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل اور عوام کو ریاست کیخلاف اکسانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔