عدنان سمیع نے پاکستانی سفارت خانے کو ویزے کیلئے درخواست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے کیلئے درخواست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق عدنان سمیع خان کی والدہ کا آج اسلام آباد میں انتقال ہوا ہے ،نماز جنازہ میں شرکت کیلئے عدنان سمیع نے پاکستان آنے کیلئے درخواست دی ہے ۔
واضح رہے دوہزار سولہ میں عدنان سمیع خان نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کر لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ابھیشیک اور ایشوریہ کی محبت کا کب پتا چلا؟بگ بی کا بڑا انکشاف