(سعید احمد سعید) پی آئی اے کے طیاروں میں حالیہ دنوں میں بار بار پیش آنے والی فنی خرابیوں کے پیش نظر سی اے اے نے وزارت ہوابازی کی ہدایت پر طیاروں کے فلائٹ سیفٹی اور ایروردینیس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پی آئی اے کے تمام طیاروں کا فلائٹ سیفٹی چیک اور ان کے ایروردینیس ہونے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے, سی اے اے کا شعبہ ایروردینیس تحقیقات کرکے اس کی رپورٹ ڈی جی کو پیش کرے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سی اے اے نے مزید فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے کے بعد نجی ایئرلائنز کے طیاروں کی جانچ بھی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات یا فنی مسائل سے بچا جاسکے، یہ اقدام حالیہ دنوں میں پی آئی اے کے طیاروں میں خرابیوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے حق میں آل پارٹیز کانفرنس، 15 نکاتی قرارداد منظور
واضح رہے کہ پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کے طیاروں کی پروازیں آئے روز فنی خرابیوں کے باعث تاخیر کا شکار ہوتی ہیں۔