شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سے 1سال زیادتی، متاثرہ نے لیا بڑا ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے پلول ضلع میں شادی کا جھانسہ دے کر ایک سال تک خاتون کے ساتھ آبروریزی، ملزم نے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ متاثرہ لڑکی نے مخالفت کی تو ملزم نے اسکی مارپیٹ کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج تاہم گرفتاری عمل میں لائی جا سکی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ ایک متاثرہ خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ وہ اپنے شوہر سے الگ مڈھناکے گاؤں کے باشندہ اجیت کے ساتھ 25 ستمبر سال 2020 سے پلول کی ایک کالونی میں کرائے کے مکان میں رہنے لگی۔ اجیت متاثرہ کو شادی کرنے کا جھانسہ دے کر آبروریزی کرتا رہا۔ متاثرہ نے گزشتہ 28 اگست کو اجیت سے شادی کرنے کی بات کہی تو اس نے صاف طور پر انکار کردیا اور مارپیٹ کی۔متاثرہ نے ملزم کے خلاف پولیس کو شکایت دی۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف کیس درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہریانہ کےضلع پلول میں 6 دن پہلے بھی آبروریزی کا ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا تھا۔ جہاں شادی کا جھانسہ دے کر26 سالہ خاتون کا چار سال تک آبروریزی کی گئی۔ خاتون کے حاملہ ہونے پر ملزم نے اس کا اسقاط حمل کرا دیا۔ متاثرہ نے مخالفت کی تو ملزم کی فیملی نے اس کے ساتھ مارپیٹ کرکے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ کیمپ تھانہ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر چار نامزد ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اندھی محبت۔۔۔ ٹیٹو والی لاش ملنے پر پولیس نے قاتل کو کیسے پکڑا۔۔!!