تعلیمی ادارے بند کرنے کی افواہیں۔۔۔۔۔این سی او سی نے تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ6تا30ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی بات میں کوئی صداقت نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق این سی اوسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں 6 تا 30 ستمبر تعلیمی ادارے بند ہونے کی بات جھوٹ پر مبنی ہے اور این سی او سی کے اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
This social media news regarding closure of education institutions from 6 to 30 Sep across the country is fake. No such decision made at NCOC. Please avoid rumors. pic.twitter.com/9T8DnQ9Grx
— NCOC (@OfficialNcoc) September 6, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ ملک میں 6 ستمبر سے 30 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے ۔