عوام کو روٹی کے لالے۔۔۔ایک ہفتے میں 20کلو آٹا 70روپے مہنگا

Sep 07, 2021 | 10:08:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 70 روپے تک مہنگا ہو گیا،کراچی میں فروخت ہونے والا آٹے کی قیمت سب سے زیادہ تھی۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق آٹا سب سے زیادہ مہنگا کراچی میں ہوا، کراچی میں 20 کلو  آٹے کا تھیلا 1350 روپے تک فروخت ہوا۔گزشتہ ہفتے پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ  آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا تھا کہ  20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد  تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150 روپے اور پرچون قیمت 1180 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کی جانب سے جاری  مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بھی مہنگائی کی  شرح میں0.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا،اعداد و شمار کے مطابق ،گزشتہ  ہفتے چینی، آٹا، مرغی، لہسن، بیف، مٹن،کوکنگ آئل اور گھی سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      تدریسی عمل کا تسلسل برقرار ر کھنے کے حوالے سے اہم فیصلہ

مزیدخبریں