ملک بھر میں کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق، 3316 نئے کیسز رپورٹ

Sep 07, 2021 | 10:20:AM
ملک بھر میں کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق، 3316 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 98  افراد جاں بحق جبکہ 3316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری اعداد وشمار  کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 330 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 86 ہزار 234 تک جاپہنچے ہیں۔  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52ہزار 314 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 316 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 98 افراد انتقال کر گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد رہی،اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3270 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 589 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92315 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      مہنگائی عروج پر۔۔۔ایک ہفتے میں 20کلو آٹا 70روپے مہنگا