(مانیٹرنگ ڈیسک) جواد عمر نے اداکار و کامیڈین عمر شریف کی تشویشناک حالت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں جس کا علاج جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی تشویش ناک حالت کی جھوٹی خبروں کے بارے میں عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے والد صاحب دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ والد کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ٹھیک ہوتے ہی ان کے ساتھ ویڈیو جاری کروں گا،جواد عمر نے کہا کہ والد کی صحت کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر منفی اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، بس ان کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: خام مال کی درآمد میں اضافہ سے تجارتی توازن متاثر ہوا ، وزیر خزانہ