(24 نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ آج شام یا رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی ،مون سون ہوائیں 11 ستمبر ہفتے تک جاری رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات سے ہفتے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک چکوال ،جہلم ،گجرات ،منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ نارووال ،گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال ، جھنگ ،فیصل آباد، میانوالی، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ، وزیرستان اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق8 ستمبر بدھ سے 10 ستمبر جمعہ کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد ،دہر، کوہستان، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، مظفرآباد، راولاکوٹ ،باغ میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ جہلم ،چکوال ،اٹک ،منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ،لاہور اور قصور میں بھی موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
بدھ شام یا رات سے جمعہ کے دوران ٹانک، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
بارشوں کے باعث حالیہ گرمی کی شدت اور حبس میں کمی کی توقع ہےجبکہ آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ بھی ہے ۔
بدھ سے جمعہ کے دوران تیز بارشوں کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری۔
اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
کراچی میں بارش کا آغاز ہو گیا۔پورٹ قاسم، ملیر، اورلانڈھی میں بارش جبکہ گلشن حدید اور ڈیفنس میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گلشن حدید اور ڈیفنس میں بوندا باندی ملیر میں بارش شروع۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس قائم رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے بند کرنے کی افواہیں۔۔۔۔۔این سی او سی نے تردید کر دی