قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ملک پیچھے رہ گیا۔۔ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سارے اکٹھے ہو کر کہتے ہیں این آراو دے دو، علیحدہ قانون بنا دو، پرویز مشرف نے انہیں این آر او دے کر بہت ظلم کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈسٹرکٹ کورٹس عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اللہ نے سب کچھ دیا، سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی، میرے پاس سب کچھ تھا لیکن ملکی صورتحال دیکھ کر سیاست میں آیا، 1985 کے بعد ملک بڑی تیزی سے نیچے گیا، بنگلادیش اور بھارت پاکستان سے آگے نکل گئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدلیہ آزادی کے وہ نتائج نہیں آئے جو آنے چاہیے تھے، طاقتور ہمیشہ قانون سے اوپر رہنا چاہتا ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، تارکین وطن ملک میں پلاٹ لیں تو قبضہ ہو جاتا ہے، لندن میں قبضہ گروپ اس لئے نہیں کیونکہ وہاں قانون ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں امیر اور غریب کیلئے الگ قانون ہمارا سب سے بڑا المیہ ہے، ملک آزاد عدلیہ کی وجہ سے ہی ترقی کرسکتا ہے، کمزور کو انصاف چاہیے، طاقتور قانون سے اوپر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے گرین ایریاز کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے بارشوں کی پیش گوئی