سستا اور فوری انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ قانون کی بالا دستی ہوگی تو غریب طبقات کے حقوق کا تحفظ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ڈسٹرکٹ کورٹس عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بڑی مشکل سے آزادی حاصل کی، ضلعی عدالتیں کمزور طبقات، سائلین کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ اسلام میں ڈسٹرکٹ کورٹس کا قیام انتہائی ضروری تھا۔ ڈسٹرکٹ کورٹس کے قیام سے عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ چھ دہائیوں میں آمر بھی آئے جمہوری حکومتیں بھی آئیں لیکن کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی۔اس کا سہرا آپ کے سر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ملک پیچھے رہ گیا۔۔ وزیراعظم