(24نیوز)وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی پنجاب انعام غنی کو تبدیل کرکے ان کی جگہ نئی تعیناتیاں کردیں ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22کے پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسز کے افسر وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز کامران علی افضل کو تبدیل کر کے چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ یہاں سے تبدیل ہونے والے جواد رفیق ملک کو وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کردیا گیا ۔
پولیس سروس کے گریڈ 21کے افسر منیجنگ ڈائریکٹر سیف سٹی اتھارٹی راﺅسردار علی خان کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کردیاگیا ۔ پنجاب میں آئی جی کے فرائض سرانجام دےنے والے انعام غنی کو تبدیل کر کے آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری کامران علی افضل سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری دو سال ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ تین سال اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ظفر نصراللہ پانچ سال سینئر ہیں جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید علی مرتضیٰ اور سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر)سیف انجم کامران علی افضل کے بیج میٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے بارشوں کی پیش گوئی
پنجاب میں پھر تبدیلیاں۔کامران علی افضل چیف سیکرٹری ،راﺅسردار علی آئی جی تعینات
Sep 07, 2021 | 15:01:PM