بیوی سے جھگڑے کے بعد سفاک شوہر نے قتل کا ایسا بھیانک طریقہ استعمال کیا کہ سب دنگ رہ گئے

Sep 07, 2021 | 17:16:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق شاہنواز سیفی اور صدف کی پسند کی شادی ہوئی تھی تاہم دونوں میں اکثر لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔مگر ان جھگڑوں کا اس قدر بھیانک انجام ہو گا کسی کو پتا نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں :تم بھی مرجائو۔۔سدھارتھ کی موت پر اظہار افسوس کرنےوالی اداکا رہ پر تنقید۔۔ہسپتال سے ویڈیو پیغام وائرل

تفصیلات کے مطابق  بھار تی ریاست مدھیہ پردیش کے نواحی علاقے ممبرا میں سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو انتہائی بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا۔ پولیس نے دو روز بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ یکم ستمبر کو دونوں میں جھگڑا ہوا تو شاہنوار نے اپنی بیوی کو نشہ آور دوا کھلا کر بیہوش کردیا۔ اس کے بعد لیکویفائڈ نیچرل گیس (ایل پی جی) سلنڈر کا پائپ اپنی بیوی کے منہ میں ڈال کر گیس کھول دی اور گھر کا دروازہ باہر سے بند کرکے اپنی دو سالہ بیٹی کو لے کر ریاست مدھیہ پردیش میں اپنے گاؤں مراد آباد بھاگ گیا۔

 پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد 3 ستمبر کو مدھیہ پردیش پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد ملزم کو اٹارسی ریلوے سٹیشن سے گرفتار کرلیا گیا۔

مزیدخبریں