(24 نیوز)پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور موسیقار وزیر افضل کی نماز جنازہ مسجد شاہ خراسان اقبال ٹاؤن میں ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں میوزک انڈسٹری سے وابستہ افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
یا د رہے کہ موسیقار وزیر افضل نوے سال کی عمر میں آج صبح طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ان کی نمازجنازہ میں موسیقار اکبر عباس، قادر شگن، خاور عباس، معین بٹ، آغا قیصر، پی ٹی وی کے پی ایم قیصر شریف، بابر علی بیلا ناصر شاہ، زاہد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں ماتمی سنگت آصف جوہر چونا منڈی بھی شریک ہوئے جبکہ افضال علی، ڈاکٹر کے ڈی حیدری اور اکمل خان نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی سے جھگڑے کے بعد سفاک شوہر نے اس بھیانک طریقہ سے قتل کردیاکہ آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائینگے
امام مسجد شاہ خراسان آغا بشیر احمد رضوی نے مرحوم وزیر افضل کی نمازجنازہ پڑھائی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ مرحوم وزیر افضل کی رسم چہلم آئندہ ماہ کے آخر میں ادا کی جائے گی۔