بلی بچانے والوں میں ایک پاکستانی بھی شامل۔۔ خوشخبری مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) کچھ عر صہ قبل ایک ویڈیو وائر ل ہو ئی تھی جس میں عمارت کی بالکونی سے گرنے والی حاملہ بلی کو 4 افرادنے ریسکیو کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو دیکھ کر دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بلی کو بچانے والے افراد کی شناخت کرنے میں مدد کی درخواست کی تھی۔اب ان چاروں افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے ایک پاکستانی ہیں جن کا نام عاطف محمود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی سے جھگڑے کے بعد سفاک شوہر نے اس بھیانک طریقہ سے قتل کردیاکہ آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائینگے
دوسرے شخص کا تعلق مراکش سے ہے جو کہ ویڈیو میں سکیورٹی گارڈ کی وردی پہنے ہوئے ہے، دیگر 2افراد نصیر شہاب اور محمد راشد ہیں جن کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے۔اماراتی حکومت کی جانب سے چاروں افراد کو 50 ہزار درہم (22 لاکھ 75ہزار پاکستانی روپے)انعام دیا گیا ہے۔
Proud and happy to see such acts of kindness in our beautiful city.
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) August 24, 2021
Whoever identifies these unsung heroes, please help us thank them. pic.twitter.com/SvSBmM7Oxe