(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست بہار میں یوم استاتذہ کے موقع پر ایک شرمناک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک تعلیمی ادارے کا کوچنگ نگران نہ صرف خواجہ سرا کے روپ اپنائے ایک لڑکے کے ساتھ فحش گانوں پر بھی بے حد ہی قابل اعتراض اور غیر مہذب انداز میں ڈانس کر رہا ہے اور وہ بھی کوچنگ کے لئے آئے لڑکوں اور لڑکیوں کی موجودگی میں۔ ویڈیو ریاست بہارکے شہر گیا کے معروف تعلیمی ادارے کا ہے۔ 5 ستمبر کو ٹیچرز ڈے کے موقع پر ہونے والے اس ’لونڈا ناچ‘( بھارت میں اکثر لڑکوں کو لونڈا کہا جاتا ہے) کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
بھارت کے نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ویڈیو وائرل ہوئی ہو۔ معلومات کے مطابق گزشتہ سال بھی طلبا کے ڈانس کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ دراصل یوم اساتذہ کے موقع پر ایک معروف و مشہور تعلیمی ادارے کے ڈائریکٹر زبیر خان نے اپنے انسٹی ٹیوٹ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ پروگرام کے دوران نہ صرف فحش ڈانس ہوا بلکہ لونڈا ناچ میں گانے پر انتہائی شرمناک ٹھمکے لگا کر استاد اور شاگرد کا رشتہ تار تار کر دیا گیا۔
بھارتی شہر گیا کے کریم گنج علاقے میں رہنے والے مشہور ٹیچر زبیرخان کے تعلیمی ادارے کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں زبیر خان خود طلبا کے ساتھ کوچنگ میں لونڈا ڈانس کے دوران ٹھمکے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور وہاں طالبات بھی موجود ہیں۔رپورٹ کےمطابق گزشتہ سال بھی ٹیچرزڈے کے موقع پر کوچنگ میں زیر تعلیم طلبا کے ساتھ فحش گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس پر کافی تنقید کی گئی تھی لیکن اس سال ایک بار پھر استاد اور شاگرد کے رشتے کو شرمسار کرنے والی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ گیا کے مقامی باشندوں نے اس وائرل ویڈیو پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ انتظامیہ سے اس معاملے پر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کنگ آف کامیڈی عمر شریف کے بیٹے نے مدا حوں سے دعا کی اپیل کر دی