مینڈکوں کی 26 اقسام 2040 تک ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیں گی۔ماہرین کا انتباہ

Sep 07, 2021 | 19:16:PM
مینڈکوں کی 26 اقسام 2040 تک ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیں گی۔ماہرین کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آسٹریلیا میں ماہرین نے مختلف بیماریوں اور موسمیاتی تبدیلوں کے باعث مینڈک کی مختلف نسلوں کے ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیاہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں کئی جانوروں سمیت مینڈکوں کو بھی چند سالوں میں شدید خطرات لاحق ہیں جن کے بارے میں جلد حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے آسٹریلوی حکام کو اس بات سے خبردار کیا کہ مینڈکوں کی 26 اقسام 2040 تک دنیا سے ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گی، جبکہ ان میں سے 4 پہلے ہی ناپید ہو چکی ہیں۔
مصنف ڈاکٹر گریم گلیپسی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے شمالی علاقہ کے محکمہ ماحولیات نے سالوں کے مطالعے کے بعد انتظامیہ کو ختم ہونے والی اقسام کی نشاندہی کی ہے۔ ڈاکٹر گلیسپی نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ مینڈک جلد ہی آسٹریلیا کے رینگنے والے جانوروں، ممالیہ جانوروں ، پرندوں اور پودوں کی کئی اقسام کی طرح معدوم ہو سکتے ہیں جس سے دنیا کے دیگر عوامل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ڈاکٹر گلیسپی کے مطابق ان مینڈک میں جلد کی بیماری کے ساتھ سیتھر ریڈوماکس نامی بیماری بڑھ رہی ہے، جس وجہ سے پہلے 4 اقسام کا نام و نشان تک نہیں مل رہا۔تاہم ان نئی اقسام کے لئے بیماری کے ساتھ تیزی سے بدلتی موسمیاتی تبدیلیاں بھی خطرے کا سبب بن رہی ہیں، جنہیں محفوظ کرنے کے لئے جلد سے جلد اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔https://www.24urdu.com/07-Sep-2021/34612