ڈالر کے مقابلے میں افغان کرنسی مستحکم ہونا شروع۔قدر میں 6فیصد اضافہ

Sep 07, 2021 | 19:31:PM

 (24نیوز)افغانستان کی سابق حکومت کے خاتمے کے بعد افغان کرنسی کی قدر تیزی سے گرنے کے بعد اب مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے، شہزادہ سرائے کھلنے کے تین دن بعد ڈالر کے مقابلے میں افغانی کرنسی کی قیمت میں چھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان نے گذشتہ ماہ کابل پر قبضے کے بعد تین دن قبل افغانستان کے سب سے بڑی منی ایکسچینج بازار پرنس پیلس (شہزادہ سرائے) کھولنے کا اعلان کیا تھا۔افعانستان کے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے ٹویٹر پر یہ خبر شئیر کرتے ہوئے اسے تسلی بخش آئند قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے لوگوں کی معاشی مشکلات کچھ حد تک کم ہو جائیں گی لیکن امید ہے کہ غریبوں اور کمزوروں کےلئے بین الاقوامی انسانی امداد کی آمد میں بھی تیزی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔

مزیدخبریں