کیا زمانہ آ گیا۔۔صرف1000 روپے کیلئےدوست کا قتل، ملزم کیسے پکڑا گیا۔۔؟

Sep 07, 2021 | 19:50:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)دوستوں میں اکثر لڑائی جھگڑا ہوجاتا ہے اور ایک دوسرے سے بات چیت منقطع کر دی جاتی ہے۔ لیکن بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر پونا میں صرف 1000 روپے کے لئے ایک دوست نے اپنے دوست کے سر پر پتھر مارکر قتل کردیا۔
 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ پونا کے بھوساری علاقے کا ہے جہا ں ایک عمارت میں ایک سکیورٹی گارڈ کو کسی نے سر پر پتھر مار کر ہلاک کر دیا تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جہاں ایک سکیورٹی گارڈ رمنا گوپال کاٹگی جس کی عمر 68 سال تھی کو بڑی بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا،مقتول کرناٹک کارہنے والا تھا۔ پولیس نے قتل کی وجہ جانے کیلئے تفتیش شروع کی تو کوئی سراغ نہیں مل سکا۔تاہم پولیس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر اس واقعہ کی تفتیش شروع کر دی لیکن ملزم کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل رہی تھی کیونکہ پونے میں مقتول کے دوست کا کوئی پتہ نہیں تھا۔
 رپورٹ کےمطابق ایک پولیس افسر نے اپنے مخبروں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور پتہ چلا  کہ ملزم تھانے کے علاقے میں ہے اور مہاراشٹر سے باہر جانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا اور پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ کی اور اس دوران خون سے آلودہ پیسے اور مقتول کا موبائل فون برآمد کیا۔ قاتل کا نام سومناتھ تھا اور اس نے اپنے دوست کا ایک ہزار روپے کے عوض قتل کا اعتراف کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جیت پر ورات کوہلی کی بیوی انوشکا شرما خوشی سے پاگل

مزیدخبریں