موٹروے پر خوفتاک حادثہ ۔۔گاڑی دو حصوں میں تقسیم مگرڈرائیور کیسے محفوظ رہا؟ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)حادثات تو اکثر ہو تے ہی رہتے ہیں مگر موٹروے پر حادثہ کے بعد گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔اور ڈرائیور معجزانہ طریقے سے محفو ظ رہا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما احمد جواد نےایک ویڈیو شیئر کی ہے۔احمد جواد کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے مستند ہونے کے شواہد میرے پاس نہیں لیکن اس حادثے سے سبق سیکھا جا سکتا ہے۔اس ماڈل کی گاڑیوں کو ری کال کرکے نقص دور کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ نے موت سے قبل بگ باس شو میں کونسی خواہش کا اظہار کیا ؟جان کر اہلخانہ آبدیدہ
ایک اور صارف کے مطابق حادثہ موٹروے پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی کا کروز کنڑول ختم کرنے کی کوشش کی گئی اور اسی دوران گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
ھنڈا سوک کا مالک جو حادثے کا شکار ہوا،اُس کی زبانی حادثے کی تفصیلات۔اس واقعے کے مستند ہونے کے شواہد میرے پاس نہیں لیکن اس حادثے سے سیکھا جا سکتا ہے،کروز کنٹرول کا استعمال مت کریں،ھنڈا سوک لو انکوائری کرکے عوام کوآگاہ کرنا چاہیے۔اس ماڈل کی گاڑیوں کو ری کال کرکے نقص دور کرنا چاہیے pic.twitter.com/wpyTrREwmS
— Ahmad Jawad PTI (@AhmadJawadBTH) September 7, 2021