اکشے کمار کیلئے بری خبر۔۔ لندن میں شوٹنگ چھوڑ کر ملک واپس

Sep 07, 2021 | 22:10:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کی والدہ کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔مشہور اداکار اکشے کمار ان دنوں اپنی فلم ’ سنڈریلا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم آج وہ لندن سے اپنی فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر ممبئی واپس پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا، جس پر ان کے بیٹے اکشے کمار بھی ماں کو دیکھنے کے لئے فوراً ممبئی کے ہسپتال پہنچے۔اکشے کمار کی والدہ کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی تاہم گزشتہ روز انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت والےوارڈ میں منتقل کردیا۔ بالی ووڈ کے کھلاڑی اپنی ماں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر چلے آئے۔دوسری جانب فلم ’سنڈریلا‘ کے ہدایت کار نے اکشے کمار کی غیر موجودگی میں فلم کی شوٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سین مکمل کرلیتے ہیں جن میں ہمیں اکشے کمار کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ملائیکہ اروڑہ  کا بہن امریتا اروڑہ کیساتھ مستی بھرا ویڈیو  وائرل

 
   
 

مزیدخبریں